Home / کھیل / سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے

ممبئی (آئی این پی)دنیائے کرکٹ کے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے کہ ان کا بولنگ ایکشن ہی چرالیا۔ان دنوں ارجن ٹنڈولکر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نیٹ پر بولنگ پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کی خاص بات خاص یہ ہے کہ ارجن ٹنڈولکر اپنے بولنگ ایکشن میں پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی طرح دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں کی طرح جمپ کرکے بال کروا رہے ہیں۔ارجن ٹنڈولکر کے اس ایکشن کو سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کے مداحوں نے پہچان لیا، تاہم انہوں نے ٹنڈولکر جونیئر کی پذیرائی بھی کی۔ وہ حال ہی میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے تھے تاہم وہاں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی ۔اس کے علاوہ بہار ٹرافی میں دہلی کے خلاف میچ میں ارجن نے 5 وکٹ حاصل کیے تھے ، جبکہ وینو مانڈکر ٹرافی میں بھی ارجن ٹنڈولکر نے اپنی تباہ کن بولنگ سے گجرات کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ممبئی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

About رخسار

Check Also

اب پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کون سی ہوگی؟ بڑا قدم اُٹھالیاگیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں کشمیر کو نمائندگی ملنے …

جواب دیں