Home / شوبز / پاکستان کے معروف اداکار کو قتل دھمکیاں، ملک چھوڑ کرامریکا چلے گئے

پاکستان کے معروف اداکار کو قتل دھمکیاں، ملک چھوڑ کرامریکا چلے گئے

لاہور(این این آئی) فلم اسٹار بابر علی نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔پولیس کے مطابق اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جس کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بابر علی کی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا گیا جس کے بعد وہ غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دوحا امریکا چلے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ٹیلی فون کالز میں بابرعلی کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی
دھمکیاں دی گئیں۔بابر علی نے بیان میں کہا کہ ایک ٹی وی ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ شروع ہوا، انتہا پسند عناصر پاکستان میں فنکاروں کیخلاف بھی متحرک ہیں۔

About رخسار

Check Also

دولت مندہونے سے انسان بڑا آدمی نہیں بنتا،اکرم راہی

لاہور(این این آئی)بین الاقوامی شہر ت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں