Home / پاکستان / بانی پاکستان جناح کے ذاتی محافظ بابا رحیم بخش انتقال کر گئے

بانی پاکستان جناح کے ذاتی محافظ بابا رحیم بخش انتقال کر گئے

رحیم یارخان (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے محافظ 92 سالہ رحیم بخش طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ شب و روز گزارنیوالے محافظ رحیم بخش کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے تھا اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔بانی پاکستان کے محافظ کی نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت، اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر اور چیئرمین بلدیہ چوہدری شفیق سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے دستے نے محافظ رحیم بخش کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ مرحوم کو سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں 124چک میں سپرد خاک کیا گیا۔

About رخسار

Check Also

پنجاب کے وزرا کے احتساب کا دن قریب آنے لگا،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزرا کا احتساب کا دن قریب آنے لگا ‘ وزیر اعظم عمران …

جواب دیں