تازہ ترین
Home / علاقائی خبریں / صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا سرکاری افسران کے ہمراہ ژالہ باری سے متاثرہ بھکھی کا دورہ

صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا سرکاری افسران کے ہمراہ ژالہ باری سے متاثرہ بھکھی کا دورہ

شیخوپورہ(ڈاکٹر محمد عمران مجددی سے) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈی سی طار ق محمود بخاری سمیت سرکاری افسران کے ہمراہ گزشتہ دنوں ہونے والی ژالہ باری سے کاشت کی گئی فضلوں کو نقصان پہنچنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے بھکھی ،باہومان ،میانہ ٹھٹہ ،ہوئیکی وغیر ہ کے علاقوں کا دورہ کیا۔متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی ژالہ باری سے ہونے والے متاثرہ بھکھی اور باہو مان وغیرہ کے کسانوں سے ملاقات۔ میاں خالد محمود کا متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی میاں خالد محمود کا ڈی سی شیخوپورہ کو پانچ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات کیں جو کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اور متاثرین سے ملاقات کے بعد مکمل رپورٹ میاں خالدمحمود کو دیں گے میاں خالد محمود کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد متاثرین کو امداد دینے کی یقین دہانی۔اس موقع پر ڈی سی نے 5سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کیا جس کی نگرانی اے سی شیخوپورہ کریں گے جبکہ کمیٹی کی معاونت کیلئے علاقہ کے نمبردار کرینگے جو ان کاشت کی گئی فضلوں کے نقصان کے حوالے سے اپنی رپورٹ ڈی سی کو پیش کرینگے ۔

About عمران مجددی

Check Also

دارالعلوم غوثیہ رضویہ رحیم کوٹ بھکھی میں محفل میلاد مصطفی ﷺ آج منعقد ہو گی

شیخوپورہ(ڈاکٹر محمد عمران مجددی سے)دارالعلوم غوثیہ رضویہ رحیم کوٹ مشمولہ بھکھی میں آج بعد نماز …

جواب دیں