Home / علاقائی خبریں / بلڈنگ انسپکٹر شہزاد علی خان کی بے قاعدگیاں اور بدعنوانی عروج پر

بلڈنگ انسپکٹر شہزاد علی خان کی بے قاعدگیاں اور بدعنوانی عروج پر

فیصل آباد ( رفیق عمار بھٹی ) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے بلڈنگ انسپکٹر شہزاد علی خان کی بے قاعدگیاں اور بدعنوانی عروج پر جبکہ نشاندہی کے باوجود اعليٰ حکام اور اس کے ساتھی کولیگ اس کے جرائم پر تمبو کی طرح سایہ فگاں ۔ تفصیلات کے مطابق 2005 سے قائم tma جناح ٹاؤن کی بلڈنگ برانچ میں تعیناتی کے دوران چم کی چلا کر چمچماتی گاڑی کے مالک بننے والے چھوٹے قد کے بڑی کرپشن کرنے والے شہزاد علی خان نے اپنے دور انسپکشن میں انتہائی بے قاعدگیاں کیں اور جناح ٹاؤن میں تعمیر ہونے والی بلڈنگز کے سپیشل برانچ کے علم میں لائے بغیر اور کنورژن فیس کی وصولی کیے بغیر کمرشل جائیداد کے رہائشی نقشہ جات مطلوبہ بائی لاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دولت سے اپنے طاقچے بھر لیے ۔ جہاں تک کہ کمرشل فیس وصول کرنے کی بجائے غیر قانونی طور پر چیک فائل میں لگا کر نقشہ جات منظور کیے اور وہ چیک آج تک کیش نہ ہو سکے۔ مین گلبرگ روڈ گوبند پورہ کی جناح ٹاؤن دور میں تعمیر ہونے والی کوئی بلڈنگ ایسی نہیں جو بائی لاز پر پوری اترتی ہو ۔ اسی طرح اس کے کولیگ انتہائی پرہیز گار مشہور بلڈنگ انسپکٹر محمود نے بھی بلڈنگ بائی لاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور رشوت لیے بغیر نقشہ پاس کرنے سے پرہیز کیے ہوئے ہے ۔ نڑوالا بائی پاس کے قریب ایک فیکٹری کی کنورژن فیس وصول کیے بغیر نقشہ پاس کیا جسکی کنورژن فیس درخواست دہندہ کی بار بار نشادہی اور محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درخواست دائر کرنے پر ضلع کونسل فیصل آباد نے وصول کی جبکہ رشوت کے بدلے قانون کی پاسداری سے بد پرہیزی کرنے والے بلڈنگ انسپکٹر محمود نے فاطمہ سینٹر گلبرگ روڈ کا نقشہ پاس کیا اور موقع پر سیٹ بیک پارکنگ بوقت تعمیر سرے سے موجود نہ ہے ۔ مزید برآں یہ کہ مذکورہ پلازہ میں کوئی ہنگامی راستہ بھی نہ ہے ۔ مذکورہ پلازہ کو سیل کرنے کی بجائے بھاری رشوت کے عوض محمود نے پلازہ سے اکھ میٹ لی ۔ کمینگی کی حدوں تک کرپشن کرنے والےان ملازمین کے جرائم کی نشادہی کے باوجود نہ صرف اعليٰ حکام بلکہ ان کے اپنے کولیگ پردہ ہی نہیں ڈال رہے بلکہ ایک تمبو ( شامیانہ ) کی طرح ان پر سایہ فگاں ہیں تاکہ انکی کرپشن پر یہ دوستی سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ بلڈنگ برانچ کے راج ہنسوں کا یہ جوڑا کرپشن کے آسمان پر بے تھکان اڑ رہا ہے ۔ نوجوان mo پلاننگ نہ جانے کیوں کوئی کاروائی سے گریزاں ہے شاید وہ کسی طرح ان سے کانا ہو چکا ہے۔ اب یہ وقت بتائے گا کہ میونسپل آفیسر اور چیف آفیسر اپنے فرض سے کتنا وفادار ہے یا

About رخسار

Check Also

گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو …

جواب دیں