Home / علاقائی خبریں / ہر قسم کی تجاوزات ختم کر کے دم لیں گے :شیراز اسلم

ہر قسم کی تجاوزات ختم کر کے دم لیں گے :شیراز اسلم

وزیرآباد(سیدواجد حسین )تجاوزات اور عوامی راہ گزررون کی رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے بلدیہ وزیرآبادبلا امتیازکاروائی عمل میں لائے گی۔تجاوزات علاقے کے حسن کو ماندکردیتی ہیں۔شہر،گلی،محلونمیں تجاوزات کوختم کرکے عوامی مشکلات ۔آمدورفت میں آسانیاں پیداکرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارمیونسپل ریگولیشن آفیسرشیرازاسلم نے محلہ لکڑمنڈی میں محمدسرورولد محمدنوازکی طرف سے 10فٹ کی راہ گزرمیں 5فٹ کا چبوترہ بنانے پر شہریوں کی شکایت مسماری کے موقع پرکیا۔اس موقع پرانفورسمنٹ انسپکٹر ارسلان وڑائچ ودیگر بھی موجودتھے۔شہری حلقوں سمیت صدرانجمن تحفظ حقوق عوام افتخاراحمدبٹ،ڈاکٹر سیدرضا سطان نے شہروزیرآبادکے گلی ،محلوں سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے میں میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران افرسان شیرازاسلم،ارسلان وڑائچ کے کردارکو سراہا اورمحکمہ ریونیو،مال کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے میں سست روی پرحکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ مال کے ذمہ داران تجاوزات کے خاتمے میں میونسپل کمیٹی وزیرآبادکے ذمہ داران کوتجاوزات بارے نقشے مہیا کریں اورتجاوزات کے آپریشن کوکامیاب بنانے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیارکریں تاکہ تجاوزات کے خاتمے میں بلا امتیازکاروائی جاری رہے۔

About رخسار

Check Also

گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو …

جواب دیں