Home / علاقائی خبریں / غلط فیصلوں سے پاکستانی معیشت کاناقابل تلافی نقصان ہوا:سہیل میر

غلط فیصلوں سے پاکستانی معیشت کاناقابل تلافی نقصان ہوا:سہیل میر

وزیرآباد(سیدواجد حسین )ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) و سابق پارلیمانی سیکرٹری شازیہ سہیل میر نے کہا کہ عمران خان اورانکے ٹیم کے ناقص پالیسیوں اورغلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کانقابل تلافی نقصان پہنچا۔پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کریش ہوچکی اورڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاعمران نیازی کی غیرسنجیدہ گفتگوکی وجہ سے بھی ہرفورم پر مذاق کاباعث بن رہے ہیں۔کبھی بیوروکریٹس کی گوسلوپالیسی کوتنقید کانشانہ بناتے ہیں تو کبھی نیب پرگرجناشروع کردیتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں نے اپوزیشن لیڈر میاں محمدشہبازشریف کو گرفتارکرواکے جو گھٹیا سیاست کی ہے اسے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ صرف کھیل کے میان کے کھلاڑی ہیں سیاسدت میں اناڑی ہیں۔انکے دورحکومت کوبد ترین دورحکومت کہنا غلط نہ ہوگا۔احتساب کے نام پرانتقامی کاروائیاں کسی طورقابل قبول نہیں۔شازیہ سہیل میرنے کہا کہ عمران خاں ایک کنفیوزشخصیت جن کے دماغ میں بیک وقت دونظام حکومت کی پلاننگ چلتی ہے کبھی تو وہ پاکستان کومدینہ کی ریاست کی طرح کے پیٹرن پر چلانا چاہتے ہیں کبھی وہ مغربی طرز حکومت کوپاکستان میں نافذ کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیرتعدادسرپکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ کیایہ نیا پاکستان تھاجس کانعرہ ہروقت عمران خاں لگاتے رہے ہیں۔انتخابات قبل ازوقت ہوسکتے ہیں اورآئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔(فوتوہمرا ہ ہے)

About رخسار

Check Also

گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو …

جواب دیں