Home / علاقائی خبریں / معاشرہ خدمت کےجذبہ سے ترقی کی منازل طے کرتا ہے:محمد جاوید

معاشرہ خدمت کےجذبہ سے ترقی کی منازل طے کرتا ہے:محمد جاوید

وزیرآباد(سیدواجد حسین ) معاشرے کے افرادکی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے عظیم فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔جس معاشرے میں خدمت کاجذبہ ہووہ معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔صحت مند قومیں ہی صحت مند معاشرے کے ذریعے عزت ومرتبہ حاصل کرتی ہیں۔ان خیالات کااظہار صرافہ ایسوسی ایشن کے محمدجاوید نے انجمن بہبودی مریضاں کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لگائے گئے ڈائیلسز یونٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صدرناصر محموداللہ والے، محمداکرم ،،حاجی عزیزالرحمن ،محمدسلیم،احمدسعید اللہ والے،محمدسرور،محمداسلم خاں،وحیدالرحمن ودیگر بھی ہمرا ہ تھے۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادمفت علاج معالجہ کے جن پراجیکٹس کو چلا رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ہیپاٹائٹس سی،ڈائیلسز کی سہولت،غریب ومستحق افرادکو ادویات کی فراہمی جیسے اقدامات کے ذریعے انجمن بہبودی مریضاں ایک عظیم خدمت سرانجام دے رہی ہے۔انجمن بہبودی مریضاں کے ڈونر دنیا وآخرت کی برکتیں ،کامیابیاں اپنے دامن میں سمیٹ کر رب کریم کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے انجمن کے صدر ناصر محموداللہ والے اورانکی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انجمن کے کاموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

About رخسار

Check Also

گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو …

جواب دیں