Home / علاقائی خبریں / ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق،تین افراد زخمی

ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق،تین افراد زخمی

وزیرآباد(سیدواجد حسین ) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ۔ ٹریفک حادثات کچہری چوک،اللہ والا چوک اور نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے، ریسیکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ ہلاک شدگان دونوں افراد کی نعشیں سرد خانہ منتقل کر دی گئیں، پولیس مصروف تفتیش۔علی الصبح وزیرآباد سے لاہور جانے والی بابو ٹرین کی زد میں آکر راجن پور کا شہری 40سالہ محمد ندیم جو کہ نواحی موضع کوٹ خضری سے وزیرآباد آ رہا تھا کہ نظام آباد اسٹیشن پر ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوے بابو ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نعش کوپولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔دوسرے حادثہ میں کالج وین کی ٹکر سے نواحی موضع دھونکل کا 45سالہ محمد الیاس حادثہ کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا الیاس دھونکل سے مزدوری کے لیے وزیرآباد کے نواحی علاقہ چیمہ کالونی جا رہا تھا حادثہ اللہ ولے چوک جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔ ۔ جبکہ تیسرے حادثہ میں کچہری چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں سامنے کی جانب سے آنے والے رکشہ کو روندتے ہوے تیسرے موٹر سائیکل سوار کو بھی اپنی زد میں لے لیا حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور عبدالغنی۔جبکہ موٹر سائیکل سوار محمد رشید اور واصف علی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ریسیکیو1122کی ٹیم نے تینوں حادثات میں زخمی اور ہلاک شدگان کو ریسیکیو کرتے ہوے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ جان بحق افراد کی نعشوں کو سرد خانہ منتقل کر دیا جنہیں ضروری کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کری گئیں۔

About رخسار

Check Also

گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو …

جواب دیں