Home / علاقائی خبریں / باراتیوں کو مضر صحت،گوشت کھلانےکا انکشاف محکمہ فوڈ بے بس

باراتیوں کو مضر صحت،گوشت کھلانےکا انکشاف محکمہ فوڈ بے بس

دیپال پور(نمائندہ کماس)تحصیل بھر میں بیشتر مقامات پر شادی ہالز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات باراتیوں کو مضر صحت، نقاط گوشت کھلائے جانے کا انکشاف محکمہ فوڈ بے بس عوامی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر ساہیوال ڈویژن،ڈی سی اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر میں کچھ مخصوص شادی ہالز میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بیمار مرغیوں جن کو عرف عام میں نقاط بھی کہا جاتا ہے کھلائے جانے کا انکشاف جس کی وجہ سے عوام الناس کی کثیر تعداد میں جان لیوا بیماریوں کے پھوٹنے کا خطرہ ہے صحت مند گوشت اور نقاط گوشت کے ریٹ میں تقریبا تیسرے حصے کا فرق ہے صحت مند گوشت 280 روپے کلو اور بیمار گوشت 100روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے حیران کن بات یہ ہے کہ رات کو ملنے والا گوشت جب فارم میں ہزاروں من مرغیوں میں سے چند سو کلو اگربیمار ہو جائے تو اسے اس جہان فانی سے کوچ کرنے سے پہلے لوگوں کے پیٹ میں اتارنے کے لیے ذبح کر وادیا جاتا ہے جو راتوں رات ہی مخصوص شادی ہالوں میں پہنچا دیا جاتا ہے چند ایک شادی ہالز کے مالکان طمع نفسی کی خاطر ایسے گھناؤنے کام میں مصروف ہے جن کے برتن تو صاف ہوتے ہے اور شادی ہالز بھی ڈیکوریٹ اور خوبصورت ہوتے ہے لیکن لوگوں کو کھلایا جانے والا گوشت غیر معیاری اور مضر صحت ہے نقاط گوشت کی پکائی کے بعد کوئی ایسا پیمانہ نہیں جو اسے چیک کر سکے اس کے علاوہ بازاروں میں بکنے والا شوارما اور چکن بریانی میں بھی کچھ ضمیر فروشوں نے نقاط گوشت شامل کر نا شروع کر دیا ہے غیر معیاری کیچپ،غیر معیاری ماؤنیز،مصنوعی فلیور،بدبودار چکن ، مکھیوں کی بھر مار، بد بو دار تیل، آئل اور مضر صحت گھی کی فروخت بھی جاری ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے شیطان کے چیلوں کے سامنے انسانیت بھی شرما گئی ہے جنہوں نے بے ایمانی کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیے ہے جس کی وجہ سے فوڈ سیفٹی ٹیم بھی بے بس نظر آتی ہے عوام الناس سے التماس ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر شادی ہالوں میں بنائے جانے والے صحت مند مرغی کے گوشت کو اپنی نگرانی میں ذبح کروا کر استعمال میں لائیں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچا جا سکے ۔

About رخسار

Check Also

گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو …

جواب دیں