Home / اہم خبریں / نیا پاکستان،پڑھوپنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے بھی کھوہ کھاتے

نیا پاکستان،پڑھوپنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے بھی کھوہ کھاتے

سمبڑیال (سید سجاد حسین سے)گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ظفر والی5 کلاسز کی 72 طالبات کیلئے صرف ایک کمرہ ، طالبات بارش اور شدید سردی میں بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، جبکہ قبضہ مافیا سکول کی پڑی خالی زمین پر قبضہ کرنے میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ظفر والی کو ماڈل سکول کا نام تو دے دیا گیا، مگر سکول میں سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں ، سکول میں72 طالبات زیر تعلیم ہیں جنہیں صرف ایک ہی کمرہ دستیاب ہے جو آفس اور صرف ضروری سامان رکھنے کے کام آتا ہے جبکہ بارش اور سردی کے شدید موسم میں بھی طالبات کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، محکمہ تعلیم کی 6 کنال 3مرلے جگہ میں سے صرف 17 مرلے پر سکول کی چار دیواری بنا دی گئی ہے، سکول کے ارد گرد باقی زمین پر دیہاتی کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں جس کی بد بو سکول میں پھیلی رہتی ہے جبکہ قبضہ مافیا بھی سر گرم عمل ہے اساتذہ سمیت اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے 5 کمروں کی تعمیراور خالی جگہ پر چار دیواری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About رخسار

Check Also

لاہور زلزلے سے لرز اُٹھا، جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

لاہور(نیوزڈیسک )لاہور زلزلے سے لرز اُٹھا، جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور …

جواب دیں