Home / انٹرنیشنل / عمران خان کے منہ توڑ جواب امریکہ کے ہوش ٹھکانے آ گئے،گھٹنے ٹیک دئیے

عمران خان کے منہ توڑ جواب امریکہ کے ہوش ٹھکانے آ گئے،گھٹنے ٹیک دئیے

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کراچی میں چینی قونصلیٹ اور اورکزئی میں دہشت گردی کے حملوں پر پاکستان کے فوری جواب اور بہادری کی تعریف کی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے اسلام آباد کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا ان دہشت گردی کے واقعات کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ خطے میں ان خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کاعمل جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہے جبکہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد بحالی چاہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کا فوری اور بہادری سے جواب دیا اور انسانی جانوں کے مزید نقصان کو روکا۔

About رخسار

Check Also

کون سے ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے؟باباوانگا پیش گوئیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2019ء کے حوالے سے کی …

جواب دیں