Home / انٹرنیشنل / افغانستان: فوجی اڈے کی مسجد میں دھماکہ، 27 اہلکار ہلاک

افغانستان: فوجی اڈے کی مسجد میں دھماکہ، 27 اہلکار ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں افغان فوج کے اڈے کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک جبکہ 57 زخمی ہو گئے۔فوجی اڈے کی مسجد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد ہر طرف فوجیوں کی لاشیں بکھری تھیں اور دھواں اتنا زیادہ تھا کہ کچھ بھی دیکھنا ممکن نہیں تھا۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ ریموٹ کنٹرولڈ تھا یا خودکش۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو آرمی بیس کی کلینک میں پہنچایا گیا۔دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کو غیر انسانی اور اسلام مخالف قرار دیا اور دھماکے کی شدید مذمت کی۔

About رخسار

Check Also

کون سے ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے؟باباوانگا پیش گوئیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2019ء کے حوالے سے کی …

جواب دیں