Home / انٹرنیشنل / ہنگو میں لوئر اورکزئی کے علقہ کلایا بازار میں بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

ہنگو میں لوئر اورکزئی کے علقہ کلایا بازار میں بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

ہنگو (نمائندہ کماس) ہنگو کے علاقہ لوئر اورکزئی میں بم دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے کے علاقہ کلایا بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکہ ایکک مدرسے کے مرکزی گیٹ پر ہوا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو حکام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی بیان دیا جا سکے گا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

About رخسار

Check Also

کون سے ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے؟باباوانگا پیش گوئیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2019ء کے حوالے سے کی …

جواب دیں