Home / انٹرنیشنل / پاکستان دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے

پاکستان دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے

کیلی فورنیا (آن لائن) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں پاکستان کو تیزی سے ابھرتا ہوا ڈیجیٹل ملک قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور محدود سرمائے کے باوجود انٹرنیٹ پروان چڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کی بدولت چھوٹے پیمانے پر ہونے والے کاروبار کو بہت زیادہ تقویت مل رہی ہے۔گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کاروبار کے لاتعداد مواقع ہیں اسی وجہ سے مختلف غیر ملکی کمپنیاں مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق متعدد نامور برانڈز اپنے صارفین کے ساتھ براہ راست تعلق کے خواہش مند ہیں جس کی سہولت انہیں پاکستان میں ا?سانی کے ساتھ مل سکتی ہے۔گوگل نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا پاکستان کی ا?بادی 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، مستقبل میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ا?بادی والا پانچواں ملک بن جائے گا۔ایک اور امریکی کمپنی کے سروے کا حوالے دیتے ہوئے گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقیم افراد اپنے دیہاتوں سے نکل کر شہری زندگی اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری علاقوں کا پھیلاؤ بھارت کے مقابلے میں کہی زیادہ ہوگیا اور اس وقت 40 فیصد سے زائد ا?بادی مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہے۔۔ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔

About رخسار

Check Also

کون سے ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے؟باباوانگا پیش گوئیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2019ء کے حوالے سے کی …

جواب دیں