Home / انٹرنیشنل / قتل ہونیوالے سعودی صحافی خاشقجی کی خفیہ بیوی منظر عام پر آگئی

قتل ہونیوالے سعودی صحافی خاشقجی کی خفیہ بیوی منظر عام پر آگئی

قاہرہ(این این آئی)ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایک نا معلوم مصری خاتون نے خاشقجی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاشقجی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھیں کہ ایک مسلمان بیوی ہونے کے ناطے سے مجھے پورا حق اور اپنی صحیح شناخت ملے۔یہ سب انکشافات انہوں نے اپنا اصل نام مخفی رکھنے کی شرط پرکئے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور ملازمت کی وجہ سے وہ اپنا نام ظاہر نہیں کر سکتیں۔انہوں نے رواں سال جون میں ہونے والی خاشقجی سے اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کیں تاہم سعودی صحافی کے خاندان نے ان کی خفیہ شادی پر کسی بھی قسم کی کوئی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب خاشقجی کی ترک منگیتر نے ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خاشقجی کے ان خاتون سے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔انہوں نے کہا کہ جمال نے کبھی بھی مجھ سے اس خاتون کے بارے میں ذکر نہیں کیا تھا، آخر یہ خاتون دنیاکے سامنے جمال کی شخصیت کیوں خراب کرنا چاہتی ہے، وہ کیا چاہتی ہے،مجھے شک ہے کہ یہ خاشقجی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایک نا معلوم مصری خاتون نے خاشقجی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاشقجی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔

About رخسار

Check Also

کون سے ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے؟باباوانگا پیش گوئیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2019ء کے حوالے سے کی …

جواب دیں