Home / دلچسپ و عجیب / کتنے ارب ڈالرز کی فون کالیں کیں ، پاکستانیوں کا نیا ورلڈ ریکارڈ

کتنے ارب ڈالرز کی فون کالیں کیں ، پاکستانیوں کا نیا ورلڈ ریکارڈ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ3سالوں میں1097 ارب روپے کی فون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستانی قوم22کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔یہ شرح جنوبی ایشیامیں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد 4ہے۔چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر1097ارب روپے خرچ کئے۔موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ جاز نے اپنے صارفین سے419.70 ارب روپے وصول کئے۔گزشتہ تین سالوں میں دوسرے نمبر پر ٹیلی نار نے صارفین سے319.04 ارب روپے وصول کئے۔ یوفون نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کئے اورزونگ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کئے۔

About رخسار

Check Also

اس تصویر نے متعدد افراد کو خوف سے اچھلنے پر مجبور کیوں کیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں ایسا …

جواب دیں