Home / دلچسپ و عجیب / عبایہ الٹا پہنیں گی : سعودی خواتین کامطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج

عبایہ الٹا پہنیں گی : سعودی خواتین کامطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج

ریاض(این این آئی)سعودی خواتین نے ایک نئے انداز میں احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ خواتین کے روایتی لباس عبایہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ خواتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسے الٹا پہنیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان سائڈ آؤٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان خواتین نے اپنی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کی ہیں جن میں انھیں عبایہ الٹا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ان پر عبایہ پہننے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔کئی دہائیوں سے سعودی حکام نے خواتین کے لباس کے سلسلے میں سخت ضابطہِ کار بنا رکھا ہے جس کے تحت انھیں گھر سے باہر عبایہ پہننی پڑتی ہے اور مسلمان خواتین کی صورت میں سر پر سکارف بھی پہننا پڑتا ہے۔ٹوئٹر صارف حورا نے کہا کہ وہ اپنی عبایہ الٹی پہننا شروع کر رہی ہیں جس کا مقصد ان روایات اور رساستی قوانین کے خلاف احتجاج کرنا ہے جن کے تحت اگر ہم اپنی شناخت ظاہر کرنے کی ہمت کریں تو ہمیں خطرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سارا وقت کام پر نقاب اور عبایہ پہننا پڑتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پر مرد بھی ہیں۔ یہ کسی کے لیے بھی ایک مشکل کام ہے۔

About رخسار

Check Also

اس تصویر نے متعدد افراد کو خوف سے اچھلنے پر مجبور کیوں کیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں ایسا …

جواب دیں