Home / شہر شہر / عوام اور پولیس کے اعتماد سے ہی جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہوگا

عوام اور پولیس کے اعتماد سے ہی جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہوگا

سمبڑیال (سید سجاد حسین سے) ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ اصغر علی نے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں سے خصوصی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عوام اورپولیس میں اعتماد کا رشتہ قائم ہوجائے تو پولیس جرائم پیشہ عناصر اور ملک دشمن قوتوں کو جلد قابو کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے جبکہ میڈیا معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ان کا تعاون پولیس کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کے علاقہ میں گشت کا نظام بہتر کرنے کے باعث جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ماہ نومبر کے دوران ڈکیتی کے 5 اور نقب زنی کے 2 مقدمات کے ملزمان کو تلاش کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ مال مسرقہ جس میں طلائی زیورات سمیت لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور فوری پولیس کو ان کے بارے میں اطلاع دیں ، ملک کے ہر شہری کو محب وطن وہونے کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ پولیس ملزمان کے گریبان تک پہنچ کر ان کو کیفر کردار تک پہنچا سکے ،میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں تاکہ ان کی شکایات سن کر ان کو جلد سے جلد حل کیا جائے کیونکہ جرائم پر قابو پانا میرااولین فرض ہے ۔

About رخسار

Check Also

چنیوٹ: کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے:امان قدوائی

چنیوٹ (نمائندہ کماس) کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،ان کا استحصال …

جواب دیں