Home / کاروبار / عمران خان کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہار،سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

عمران خان کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہار،سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

کراچی( آن لائن )مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران نے بتایاکہ انہوں نے اپنی متوقع لاؤنچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ جوز مینوئل نے بتایاکہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لاؤنچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔اس موقع پر ہسپانوی سفارت خانے کے نائب سفیر فرنینڈو گرون نے بتایاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔

About رخسار

Check Also

ممکنہ منی بجٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے :انجمن تاجران

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ منی …

جواب دیں