Home / کاروبار / سرمایہ سٹاک ایکسچینج سے نکال لیا، تشویشناک خبر آگئی

سرمایہ سٹاک ایکسچینج سے نکال لیا، تشویشناک خبر آگئی

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ41ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی، ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس1.9فیصد گر گیا ،گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے سرمایا لگانے کی بجائے شیئرز فروخت کیے جس کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوروان مجموعی طور پر شیئرز کی مالیت میں 139 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے گھٹ کر80کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔عید میلاد النبی کی تعطیل کے باعث کاروباری ہفتہ4دن تک محدود رہا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور مارکیٹ 3دن تک مندی کی زد میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس857.94پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 1دن کی تیزی میں انڈیکس نے66.47پوائنٹس ریکور کئے اسی طرح مندی کے اثرات غالب آنے سے اسٹاک مارکیٹ 41ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ادائیگوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، سعودیہ عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالر وصول ہونے کے باوجود ابھی ملک کو کم از کم 11 ارب ڈالر کی مزید ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار ملکی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا لگانے سے ہچکچا رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 791.47پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 41660.75پوائنٹس سے کم ہو کر40869.28پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 516.76پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19959.38پوائنٹس سے کم ہو کر19442.62پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30019.95پوائنٹس سے گھٹ کر29500.72پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائمیں1کھرب39ارب19کروڑ43لاکھ87ہزار502روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب35ارب 32کروڑ37لاکھ 59ہزار277روپے سے کم ہو کر80کھرب 96ارب12کروڑ93لاکھ71ہزار775روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس41682.99پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر مندی کے سبب انڈیکس 40655.08پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ8ارب روپے مالیت کے16کروڑ1لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 6ارب روپے مالیت کے17کروڑ64لاکھ41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1444کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے547کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،820میں کمی اور77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل ،صدیق سنز ٹن ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،نیمائر ریسائنس ،پاک الیکٹرون ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،میپل لیف ،پاکجین پاور ،عسکری لائف،ایگری ٹیک ،اینگرو پولیمر ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،نیٹ سول ٹیکنالوجی اورڈی جی کے سیمنٹ ،سر فہرست رہے ۔

About رخسار

Check Also

ممکنہ منی بجٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے :انجمن تاجران

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ منی …

جواب دیں