Home / کاروبار / سونے کے خریدار ششدر، قیمتوں میں ایک ہی دن بڑا اضافہ ہوگیا

سونے کے خریدار ششدر، قیمتوں میں ایک ہی دن بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا800روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1221ڈالرسے بڑھ کر1224ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں800روپے اور10سونے کی قیمت میں686روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61700روپے سے بڑھ کر62500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52898روپے سے بڑھ کر53884روپے ہوگئی ۔منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پرمستحکم رہی۔

About رخسار

Check Also

ممکنہ منی بجٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے :انجمن تاجران

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ منی …

جواب دیں